صحيح مسلم
كِتَاب السَّلَامِ
سلامتی اور صحت کا بیان
7. باب إِبَاحَةُ الْخُرُوجِ لِلنِّسَاءِ لِقَضَاءِ حَاجَةِ الإِنْسَانِ:
باب: عورتوں کو ضروری حاجت کے لیے باہر نکلنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 5669
وحدثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ: وَكَانَتِ امْرَأَةً يَفْرَعُ النَّاسَ جِسْمُهَا، قَالَ: وَإِنَّهُ لَيَتَعَشَّى.
ابن نمیر نے کہا: ہشام نے ہمیں اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور کہا: وہ ایسی خاتون تھیں کہ ان کاجسم لوگوں سے اونچا (نظر آتا) تھا۔ (یہ بھی) کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کا کھانا تناول فرمارہے تھے۔
امام صاحب کو یہی روایت ایک اور استاد نے سنائی، اس میں ہے، وہ ایک ایسی عورت تھی جو لوگوں سے اپنے جسامت کے اعتبار سے بلند و بالا تھی، اور اس میں یہ ہے، آپ شام کا کھانا کھا رہے تھے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»