صحيح مسلم
كِتَاب اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ
لباس اور زینت کے احکام
3. باب إِبَاحَةِ لُبْسِ الْحَرِيرِ لِلرَّجُلِ إِذَا كَانَ بِهِ حِكَّةٌ أَوْ نَحْوُهَا:
باب: مرد کو حریر پہننا خارش وغیرہ کسی عذر سے درست ہے۔
حدیث نمبر: 5430
وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي السَّفَرِ.
محمد بن بشر نے کہا: ہمیں سعید نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور سفر میں " کا ذکر کیا۔
یہی روایت امام صاحب ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں اور اس نے سفر کا ذکر نہیں کیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5430 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5430
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جمہور کے نزدیک اس حدیث کی بنا پر خارش یا کسی اور عذر کی بنا پر خالص ریشم پہننا جائز ہے،
لیکن امام ابو حنیفہ کے نزدیک اگر بانا ریشم کا ہو اور تانا غیر ریشمی ہو تو پھر جائز ہے،
خالص ریشم صرف اضطراری حالت میں جائز ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5430