اسحاق بن ابراہیم اور یحییٰ بن حبیب نے روح بن عبادہ سے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ابن جریج نےبتایا، کہا: مجھے ابو زبیر نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ فرمارہے تھے: "ایک آدمی کا کھانا دو کےلیے کافی ہوجاتا ہے۔ اور دو کا کھانا چار کے لئے کافی ہوجاتا ہے۔اور چار کا کھانا آٹھ کے لئے کافی ہوجاتا ہے۔" اور اسحاق کی روایت میں ہے: (حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے کہا:) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: "میں نے سنا" کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایک کا کھانا دو کے لیے کافی ہے اور دو کا کھانا چار کے لیے کافی ہے اور چار کا کھانا آٹھ کے لیے کافی ہے۔“ اسحاق کی روایت میں جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سماع کا ذکر نہیں ہے، اتنا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔