صحيح مسلم
كِتَاب الْأَشْرِبَةِ
مشروبات کا بیان
28. باب فَضْلِ الْكَمْأَةِ وَمُدَاوَاةِ الْعَيْنِ بِهَا:
باب: کھنبی کی فضیلت اور اس کے ساتھ آنکھ کا علاج۔
حدیث نمبر: 5348
وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَبِيبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، قَالَ: فَلَقِيتُ عَبْدَ الْمَلِكِ فَحَدَّثَنِي، عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ ".
شہر بن حوشب نے کہا: میں نے عبد الملک بن عمیر سےسنا، انھوں نے کہا: میں عبد الملک سے ملا تو انھوں نے مجھے عمرو بن حریث سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: "کھمبی اس من میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔
حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھنبی من میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفاء ہے۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»