صحيح مسلم
كِتَاب الْأَشْرِبَةِ
مشروبات کا بیان
20. باب جَوَازِ اسْتِتْبَاعِهِ غَيْرَهُ إِلَى دَارِ مَنْ يَثِقُ بِرِضَاهُ بِذَلِكَ وَيَتَحَقَّقُهُ تَحَقُّقًا تَامًّا وَاسْتِحْبَابِ الاِجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ:
باب: اگر مہمان کو یقین ہو کہ میزبان دوسرے کسی شخص کو ساتھ لے جانے سے ناراض نہ ہو گا تو ساتھ لے جا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 5324
وحَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِر ِ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَعَامِ أَبِي طَلْحَةَ نَحْوَ حَدِيثِهِمْ.
نضر بن انس نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے کھا نے کے بارے میں ان سب کی حدیث کے مطا بق روایت کیا۔
امام صاحب اپنے ایک اور استاد سے، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کھانے کے بارے میں روایت، دوسروں کی طرح بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5324 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5324
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث مختلف راویوں نے کم و بیش اسلوب میں بیان کی ہے،
تمام روایات کو جمع کرنے سے اس واقعہ کی پوری تفصیلات سامنے آتی ہیں،
کسی ایک آدمی نے مکمل واقعہ،
پوری جزئیات کے ساتھ بیان نہیں کیا،
اس لیے بعض روایات میں خلا یا تضاد محسوس ہوتا ہے،
لیکن تمام روایت کو جمع کرنے سے تمام کڑیاں مل جاتی ہیں۔
اور سب کا مشترکہ مضمون یہی ہے کہ آپ کے ہاتھ لگانے،
برکت کی دعا کرنے اور خود تقسیم کرنے سے بہت کم کھانا بہت سے افراد کے لیے کافی ہو گیا،
حتی کہ گھر والوں نے خود کھا کر پڑوسیوں کو بھی بھیجا،
سب لوگوں نے خوب سیر ہو کر کھایا،
جس سے معلوم ہوا کبھی کبھی خوب شیر شکم ہو کر کھایا جا سکتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5324