امام مالک بن انس نے ابو نعیم وہب بن کیسان سے روایت کی کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انھیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سو ایک لشکر بھیجا اور اور حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو اس کا امیر بنایا، ان کا زاد راہ ختم ہونے کو آیا توحضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے سب کے زادراہ کو زادراہ والے ایک تھیلے میں جمع کیا اور ہم کو زندہ رہنے کی خوراک دیتے تھے، یہاں تک کہ آخر میں روزانہ ایک کھجور ملتی تھی۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین سو افراد کا ایک دستہ بھیجا اوران کا امیر ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالی عنہ کو بنایا، ان کا زادراہ ختم ہو گیا تو ابوعبیدہ نے ان کا اپنا اپنا زادراہ ایک توشہ دان میں جمع کیا، وہ ہمیں خوراک دیتے تھے، حتیٰ کہ ہمیں ہر روز ایک ایک کھجور ملنے لگی۔