صحيح مسلم
كِتَاب الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَمَا يُؤْكَلُ مِنْ الْحَيَوَانِ
شکار کرنے، ذبح کیے جانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جا سکتا ہے
2. باب إِذَا غَابَ عَنْهُ الصَّيْدُ ثُمَّ وَجَدَهُ:
باب: شکار کے غائب ہونے کے بعد پھر مل جانے کے حکم کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 4986
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي الَّذِي يُدْرِكُ صَيْدَهُ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلْهُ مَا لَمْ يُنْتِنْ ".
معن بن عیسیٰ نے کہا: مجھے معاویہ نے عبدالرحمان بن جبیربن نفیر سے حدیث بیان کی، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں، جسے تین دن کے بعد اپنا شکار ملے، روایت کی۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) "جب تک بدبودار نہ ہو اسے کھا سکتے ہو۔" (سخت ٹھنڈے علاقوں میں دیر تک صحیح سلامت رہے گا۔)
حضرت ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شکاری کے بارے میں بیان کرتے ہیں، جو اپنے شکار کو تین دن کے بعد پا لیتا ہے، ”اس کو کھا لے بشرطیکہ اس میں بدبو نہ پیدا ہو چکی ہو۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»