زید بن ابی انیسہ نے یحییٰ بن حصین سے، انہوں نے اپنی دادی حضرت ام حصین رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا: میں نے حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی باتیں ارشاد فرمائیں، پھر میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: "اگر تم پر ایک کٹے ہوئے اعضاء والا غلام، میرا گمان ہے آپ نے "کالا" بھی کہا، حاکم بنا دیا جائے اور وہ تم کو کتاب اللہ کے مطابق چلائے تو اس کی بات سنو اور اطاعت کرو
یحییٰ بن حصین اپنی دادی ام الحصین رضی اللہ تعالی عنہا سے بیان کرتے ہیں، اس نے بتایا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ساری باتیں بیان فرمائیں، پھر میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اگر تم پر نکٹا غلام امیر بنا دیا جائے“، میرے خیال میں اس نے کہا، ”سیاہ“ ”وہ تمہیں اللہ کی کتاب کے مطابق چلائے، تو اس کی بات سنو اور مانو۔“