صحيح مسلم
كِتَاب الْقَسَامَةِ
قسموں کا بیان
12. باب مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ:
باب: مشترکہ غلام کو آزاد کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4336
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ الثَّقَفِيِّ كِلَاهُمَا، عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، أَمَّا حَمَّادٌ فَحَدِيثُهُ كَرِوَايَةِ ابْنِ عُلَيَّةَ، وَأَمَّا الثَّقَفِيُّ فَفِي حَدِيثِهِ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَوْصَى عِنْدَ مَوْتِهِ، فَأَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ،
حماد اور (عبدالوہاب) ثقفی دونوں نے ایوب سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، حماد کی حدیث ابن عُلیہ کی حدیث کی طرح ہے اور ثقفی کی حدیث میں ہے: انصار کے ایک آدمی نے اپنی موت کے وقت وصیت کی اور چھ غلام آزاد کر دیے
امام صاحب یہی روایت اپنے تین اساتذہ کی دو سندوں سے، ایوب کی مذکورہ بالا سند سے بیان کرتے ہیں حماد کی روایت تو ابن علیہ کی مذکورہ بالا روایت کی طرح ہے، لیکن ثقفی کی حدیث میں ہے، ایک انصاری آدمی نے اپنی موت کے وقت وصیت کر کے چھ غلام آزاد کر دئیے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»