عبدالملک بن عُمَیر نے مُصعب بن سعد سے اور انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میری عیادت کی تو میں نے عرض کی: کیا میں اپنے سارے مال کی وصیت کر دوں؟ آپ نے فرمایا: "نہیں۔" میں نے عرض کی: تو آدھے کی؟ آپ نے فرمایا: "نہیں۔" میں نے عرض کی: ایک تہائی کی؟ تو آپ نے فرمایا: "ہاں، اور تہائی بھی زیادہ ہے
حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے، تو میں نے پوچھا، میں اپنے تمام مال کے بارے میں وصیت کر سکتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کی، تو آدھے کے بارے میں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، تو میں نے پوچھا، کیا تہائی کے بارے میں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تہائی بہت ہے۔“