صحيح مسلم
كِتَاب الْمُسَاقَاةِ
سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا
19. باب لَعْنِ آكِلِ الرِّبَا وَمُؤْكِلِهِ:
باب: سود کھانے اور کھلانے والے پر لعنت۔
حدیث نمبر: 4093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ ".
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، لکھنے والے اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا: (گناہ میں) یہ سب برابر ہیں۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے پر، سود دینے والے پر، یہ معاملہ لکھنے والے پر، اور اس کے دونوں گواہوں پر لعنت بھیجی ہے، اور فرمایا، یہ سب برابر ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4093 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4093
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جس طرح سود لینے والا مجرم اور گناہ گار ہے،
اسی طرح سود دینے والا،
اور اس میں تعاون کرنے والا بھی گناہ گار ہے،
اس لیے بینک کی ملازمت ناجائز ہے،
کیونکہ بینک کا ملازم اگر سودی لین دین میں تعاون کرتا ہے،
مثلا یہ معاملہ تحریر کرتا ہے،
یا اس کا حساب کتاب رکھتا ہے،
تو یہ گناہ کے کام میں شرکت اور تعاون ہے،
نیز اجرت میں،
سودی مال لیتا ہے،
جو حرام مال ہے،
اگر محض چوکیدار ہے یا جاروب کش ہے،
سودی معاملہ میں تعاون نہیں کرتا ہے،
تو اجرت مال حرام ہی سے لے گا،
اس لیے یہ صورت بھی پسندیدہ نہیں ہے،
اس سے بچنا بہتر ہے،
جیسا کہ اگلے باب میں آ رہا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4093