عبیداللہ نے ہمیں نافع سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی طرف گیا یہاں تک وہ ان کے پاس بَلاط کے مقام پر پہنچے تو انہوں نے انہیں (ابن عمر رضی اللہ عنہ کو) بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمینوں کو کرائے پر دینے سے منع فرمایا تھا
نافع بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما زمین بٹائی پر دیتے تھے تو انہیں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالی عنہ کی ایک حدیث سنائی گئی۔ وہ مجھے لے کر ان کی طرف گئے۔ انہوں نے اپنے کسی چچا سے حدیث سنائی، جس میں یہ بیان تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین کے کرایہ سے منع فرمایا تو ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما نے زمین بٹائی پر دینی چھوڑ دی۔