Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْبُيُوعِ
لین دین کے مسائل
12. باب مَنْ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ:
باب: جو شخص بیع میں دھوکا کھائے۔
حدیث نمبر: 3860
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، وَيَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ ، قَالَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرُونَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: ذَكَرَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ بَايَعْت فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ "، فَكَانَ إِذَا بَايَعَ، يَقُولُ: لَا خِيَابَةَ.
اسماعیل بن جعفر نے عبداللہ بن دینار سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اسے بیع میں دھوکا دے دیا جاتا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم جس سے بھی بیع کرو تو کہہ دیا کرو: دھوکا نہیں ہو گا۔" (بعد ازیں) وہ جب بھی بیع کرتا تو کہتا: دھوکا نہیں ہو گا
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ اسے سودوں میں دھوکا دیا جاتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جس سے بیع کرو، اس سے کہہ دو، دھوکا نہیں ہونا چاہیے تو وہ جب سودا کرتا تو کہہ دیتا، دھوکا نہیں کرو گے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»