Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب اللِّعَانِ
لعان کا بیان
1. باب:
باب:
حدیث نمبر: 3769
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّهُ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ.
3769. عقیل نے ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے تھے۔۔۔ ان (سفیان، معمر، ابن ابی ذئب اور یونس) کی حدیث کی طرح۔
ابن شہاب سے روایت ہے کہ ہمیں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت پہنچی ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3769 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3769  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
امام ابن شہاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ روایت اوپر حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں کے واسطہ سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرچکے ہیں۔
کتاب اللعان کے تحت کوئی باب قائم نہیں کیا گیا،
اس لیے ہم نے باب کا اضافہ نہیں کیا،
پچھلی کتاب کے باب کے نمبر کو ہی درج کیا ہے نمبر بڑھایا نہیں ہے۔
مولانا صفی الرحمان رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں سترہ (17)
باب قائم کیے ہیں جن کی روشنی میں احادیث کا الگ الگ مفہوم واضح ہو جاتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3769