صحيح مسلم
كِتَاب النِّكَاحِ
نکاح کے احکام و مسائل
5. باب تَحْرِيمِ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَكَرَاهَةِ خِطْبَتِهِ:
باب: محرم کا نکاح حرام ہے اور پیغام دینا مکروہ۔
حدیث نمبر: 3449
وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ زُهَيْرٌ: حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ : يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم، قَالَ: " الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِح، ولَا يَخْطُبُ ".
ایوب بن موسیٰ نے نبیہ بن وہب سے، انہوں نے ابان بن عثمان سے، انہوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کی، وہ اس (کی سند) کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچاتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "محرم (جس نے احرام باندھ رکھا ہو وہ) نکاح کرے نہ نکاح کا پیغام بھیجے
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ نکاح کرتا ہے اور نہ ہی نکاح کا پیغام دیتا ہے،“ یعنی اس کے لیے یہ کام روا نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»