Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْحَجِّ
حج کے احکام و مسائل
84. باب جَوَازِ دُخُولِ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ:
باب: بغیر احرام مکہ میں داخل ہونے کا جواز۔
حدیث نمبر: 3312
وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَالْحَسَنُ الْحُلْوَانِيُّ ، قَالَا: حدثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي، وَفِي رِوَايَةِ الْحُلْوَانِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ قَدْ أَرْخَى طَرَفَيْهَا بَيْنَ كَتِفَيْهِ "، وَلَمْ يَقُلْ أَبُو بَكْرٍ: عَلَى الْمِنْبَرِ.
ابو بکر بن ابی شیبہ اور حسن حلوانی نے ہمیں حدیث بیان کی دونوں نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے مساور وراق سے حدیث بیان کی۔کہا: مجھے حدیث بیان کی (جعفر بن عمرو نے) اور حلوانی کی روایت میں ہے کہا: میں نے جعفر بن عمرو بن حریث سے سنا۔۔۔انھوں نے اپنے والد (عمرہ بن حریث رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، انھوں نے کہا: جیسے میں (اب بھی) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھ رہا ہوں، آپ (کے سر مبارک) پر سیاہ عمامہ ہے آپ نے اس کے دونوں کناروں کو اپنے دونوں کندھوں کے درمیا ن لٹکا یا ہوا ہے ابو بکر (بن ابی شیبہ) نے "منبرپر" کے الفاظ نہیں کہے۔
حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، گویا کہ میں اپنی آنکھوں سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر اس حال میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (سر پر) سیاہ عمامہ ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دونوں کنارے اپنے دونوں کندھوں کے درمیان لٹکائے ہوئے ہیں، ابوبکر کی روایت میں منبر کا ذکر نہیں ہے۔