صحيح مسلم
كِتَاب الْحَجِّ
حج کے احکام و مسائل
ق80. باب فِي فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ وَيَوْمِ عَرَفَةَ:
باب: حج اور عمرے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 3293
حدثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حدثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ سَيَّارٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
سیار نے ابو حازم سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اورانھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، اسی کے مانند۔
امام صاحب ایک اور سند سے مذکورہ روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3293 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3293
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
انسان جب اخلاص اور حسن نیت سے سنت کے مطابق حج کرتا ہے،
تو وہ ہر قسم کے گناہوں سے بچتا ہے،
اور گزشتہ گناہوں سے توبہ واستغفار کرتا ہے،
اس لیے اس کے تمام چھوٹے اوربڑے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،
اور وہ گناہوں سے اس طرح پاک وصاف ہو جاتا ہے،
جس طرح نو مولود بچہ گناہوں سے پاک وصاف ہوتا ہے،
اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو حج مبرور کرنے کی توفیق ارزاں فرمائے اور انہیں پیدا ہونے والے بچے کی طرح پاک صاف کر کے آئندہ زندگی میں راہ راست پر چلنے کی توفیق بخشے۔
(آمین)
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3293