Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْحَجِّ
حج کے احکام و مسائل
67. باب وُجُوبِ طَوَافِ الْوَدَاعِ وَسُقُوطِهِ عَنِ الْحَائِضِ:
باب: طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3227
حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، لَعَلَّهُ قَالَ: عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ مِنْ صَفِيَّةَ بَعْضَ مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ، فقَالُوا: إِنَّهَا حَائِضٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَإِنَّهَا لَحَابِسَتُنَا "، فقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا قَدْ زَارَتْ يَوْمَ النَّحْرِ، قَالَ: " فَلْتَنْفِرْ مَعَكُمْ ".
ابو سلمہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا سے ایسا کوئی کا م چا ہا جو ایک آدمی اپنی بیوی سے چا ہتا ہے تو سب (ازواج) نے کہا: اے اللہ کے رسول!!وہ حائضہ ہیں آپ نے فرمایا: " تو (کیا) یہ ہمیں (کو چ) کرنے سے) روکنے والی ہیں؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول!!انھوں نے قر بانی کے دن طواف زیارت (طواف افاضہ) کر لیا تھا آپ نے فرمایا: " تو وہ بھی تمھارے ساتھ کو چ کر یں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے وہ ارادہ کیا، جو مرد اپنی بیوی سے کرتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ تو حائضہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو وہ ہمیں روک لے گی۔ سب ازواج نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ قربانی کے دن طواف زیارت کر چکی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تمہارے ساتھ روانہ ہو جائے۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»