عمرہ بنت عبد الرحمٰن رضی اللہ عنہا نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اے اللہ کے رسول!!صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا حائضہ ہو گئی ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " شاید ہمیں (واپسی سے) روک لیں گی کیا نھوں نے تمھا رے ساتھ بیت اللہ کا طواف (طواف افاضہ) نہیں کیا؟ انھوں نے کہا کیوں نہیں آپ نے فرمایا تو پھر کو چ کرو۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! صفیہ بنت حیی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حیض آنے لگا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”شاید، وہ ہمیں روک لے گی، کیا اس نے تمہارے ساتھ بیت اللہ کا طواف افاضہ نہیں کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا، کیوں نہیں، آپ نے فرمایا: ”تو چلو۔“