Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الِاعْتِكَافِ
اعتکاف کے احکام و مسائل
4. باب صَوْمِ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ:
باب: عشرہ ذی الحجہ کے روزوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2789
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَإِسْحَاق ، قَالَ إِسْحَاق: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: " مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا فِي الْعَشْرِ قَطُّ ".
ابو معاویہ نے اعمش سے، انھوں نےابراہیم سے، انھوں نے اسود سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ر وایت کی، ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ذی الحجہ کے دس دنوں میں روزے سے نہیں دیکھا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی عشرہ ذوالحجہ کے روزے رکھتے نہیں دیکھا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»