عبد العزیز، یعنی دراوری نے یزید (بن ہاد) سے انھوں نے محمد بن ابرا ہیم سے انھوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمان سے اور انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضا ن میں درمیانے عشرے کا اعتکاف کرتے تھے۔۔۔ (آگے) اس (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث بیان کی، البتہ انھوں نے (اپنے "اعتکا ف کی جگہ میں را ت گزارنے "کے بجا ئے) ا"پنے اعتکاف کی جگہ میں ٹکارہے، "کہا اور کہا: آپ کی پیشانی مٹی اور پانی سے بھری ہو ئی تھی۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں درمیانی عشرے میں اعتکاف کرتے تھے اور مذکورہ بالا حدیث بیان کی صرف اتنا فرق ہے کہ میں "”ليَثبِتَ“ رات گزارے کی بجائے ”فَلْيَثْبُتْ فِي مُعْتَكَفِهِ“ ٹھہرا اور جما رہے تھے اور ”مُبتَلّ“ تر تھی کی جگہ ”مُمتَلِلاءً“ ہے آلودہ تھی اور ”وَجهه“ کی بجائے ”جَبِين“ کا لفظ ہے۔