Note: Copy Text and to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الصِّيَامِ
روزوں کے احکام و مسائل
37. باب صَوْمِ سَرَرِ شَعْبَانَ:
باب: شعبان کے روزوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2754
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، وَيَحْيَى اللُّؤْلُئِيُّ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَانِئِ ابْنِ أَخِي مُطَرِّفٍ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ، بِمِثْلِهِ.
نضر نے ہمیں خبر دی (کہا) ہمیں شعبہ نے خبر دی (کہا) ہمیں مطرف کے بھتیجے عبد اللہ بن ہانی نے اسی سند کے ساتھ اس (سابقہ حدیث) کے مانند حدیث روایت کی۔
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2754 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2754  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(سُرَر)
سے مراد بقول بعض مہینہ کے ابتدائی ایام ہیں اور بقول بعض درمیانی ایام کیونکہ یہ (سُرَة)
سے ماخوذ ہے،
جس كا معنی درمیان ہے اور اس سے مراد ایام ابیض ہیں جن کی تلقین مستقل باب میں آرہی ہے لیکن جمہور کے نزدیک یہ استسرار یعنی پوشیدہ ہوناچھپ جانا سے ماخوذ ہے،
اس لیے اس سے مراد مہینہ کے آخری دن ہیں،
لیکن اس پر یہ اعتراض وارد ہوتا ہے کہ آپﷺ نےشعبان کے آخری دنوں کے روزہ سے منع فرمایا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ممانعت اس شخص کے لیے ہے جو صرف شعبان کے آخری دن،
رمضان کے استقبال کے لیے یا احتیاطی طور پر ایک دوروزے رکھتا ہے،
لیکن جو انسان ہمیشہ ہرماہ کے آخری دنوں میں روزے رکھتا ہے،
اس کو اپنی روایت روزے رکھتا ہے اس کو اپنی عادت کے مطابق روزے رکھنے چاہئیں اور اس شخص نے ممانعت سے ڈر کر ہی چھوڑے تھے اس لیے آپ نے فرمایا:
ان کی قضائی دینا تاکہ تیری عادت برقرار رہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2754