Note: Copy Text and to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الصِّيَامِ
روزوں کے احکام و مسائل
37. باب صَوْمِ سَرَرِ شَعْبَانَ:
باب: شعبان کے روزوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2751
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ وَلَمْ أَفْهَمْ مُطَرِّفًا مِنْ هَدَّابٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ أَوْ لِآخَرَ: " أَصُمْتَ مِنْ سُرَرِ شَعْبَانَ؟ "، قَالَ: لَا، قَالَ: " فَإِذَا أَفْطَرْتَ فَصُمْ يَوْمَيْنِ ".
ثا بت نے مطر ف سے انھوں نے حضرت عمرا ن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے۔۔۔یا یا کسی اور آدمی سے۔۔۔فرمایا: "کیا تم نے شعبان کے وسط میں روزے رکھے ہیں؟"اس نے جواب دیا: نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تم روزے ختم کر لو تو دو دن کے روزے رکھنا۔"
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یا دوسرے شخص سے پوچھا: کیا تو نے شعبان کے آخری دنوں کے روزے رکھے ہیں؟ اس نے کہا نہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم روزے رکھ چکو تو دو روزے رکھ لینا۔