محمد بن مثنی، ابو عاصم، ابن عون، ابراہیم، اسود، فرماتے ہیں کہ میں اور مسروق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں آئے تو ہم نے آپ سے عرض کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی کسی زوجہ سے بغل گیر ہوجایا کرتے تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ہاں لیکن آپ تو تم میں سب سے زیادہ اپنے جذبات پر کنٹرول رکھنے والے تھے یا فرمایا کہ تم میں سے کون ہے جو آپ کی طرح اپنے جذبات قابو میں رکھ سکے ابو عاصم راوی کو شک ہے۔ (مفہوم ایک ہی ہے)
اسود رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور مسروق رحمۃ اللہ علیہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس گئے اور ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں بیوی کو چمٹا لیتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا: ہاں، لیکن آپصلی اللہ علیہ وسلم تم سب سے اپنی خواہش پر زیادہ قابو رکھتے تھے یا سب سے زیادہ جذبات پر کنٹرول رکھنے والوں میں سے تھے ابو عاصم نے شک کا اظہار کیا ہے۔