روح بن قاسم نے کہا: ہمیں سہیل بن ابی صالح نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اورعقصاء (مرے ہوئے سینگوں والی) کے بجائےعضباء (ٹوٹے ہوئے سینگوں والی) کہا: اور اس کے زریعے سے اس کا پہلو اور اس کی پشت داغی جائے گی"کہا اور پیشانی کا ذکر نہیں کیا۔
مصنف اپنے ایک اوراستاد سے سہیل کی سند سے روایت بیان کرتے ہیں اور اس میں ”عقصاء“ بڑے سینگوں والی کی جگہ ”عضباء“ ٹوٹے سینگوں والی ہے،اور اس میں ہے۔ ”فيكوى بها جنبه وظهره“ ان سے اس کے پہلو اور پشت کو داغا جائے گا اور ”جبينه“ (اس کی پیشانی) کا ذکر نہیں ہے۔