ہشیم نے خالد سے خبردی انھوں نے حفصہ بنت سیرین سے اور انھوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں انھیں اپنی بیٹی کو غسل دینے کا حکم دیا تو (وہاں یہ بھی) فرمایا: "ان کی دائیں جانب سے اور اس کے وضو کے اعضا ء سے (غسل کی ابتداء کرو۔ ("
حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو غسل دینے کا حکم دیا تو فرمایا: ”دائیں طرف سے اور وضو کی جگہوں سے غسل دینا شروع کرنا۔“