عاصم احول نے حفصہ بنت سیرین سے اور انھوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (بڑی) بیٹی زینب رضی اللہ عنہا وفات پا گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: "اسے طاق تعداد میں تین یا پنچ مرتبہ غسل دو اور پانچویں بار (پانی میں) کا فور۔۔۔یا کچھ کا فور۔۔۔ڈال دینا اور جب تم غسل سے فارغ ہو جا ؤتو مجھے بتا نا۔"ہم نے آپ کو بتا یا تو آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا اور فرمایا: "اس (تہبند) کو اس کے جسم کے ساتھ لپیٹ دو۔"
حضرت ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (بڑی) بیٹی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا وفات پا گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”اسے طاق مرتبہ غسل دو، تین دفعہ یا پانچ دفعہ اور پانچویں بار (پانی میں) کافور یا کچھ کافور ڈال دینا، اور جب تم غسل د ے چکو تو مجھے اطلاع دینا۔“ ہم نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی تہبند دی اور فرمایا: ”اس کو اس کے جسم کے ساتھ ملا دو۔“