وہب بن منبہ کے بھا ئی ہمام بن منبہ نے کہا: یہ حدیث ہے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ نے ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم آخری ہیں (مگر) قیامت کے دن سبقت لے جا نے والے ہو ں گے اس کے باوجود کہ ان کے بعد دی گئی اور یہ (جمعہ) ان کا وہی دن ہے جو ان پر فرض کیا گیا تھا اور وہ اس کے بارے میں اختلاف میں پڑگئے پھر اللہ تعا لیٰ نے اس کے بارے میں ہماری رہنمائی فر ما ئی اس لیے وہ لو گ اس (عبادت کے دن کے) معاملے میں ہم سے پیچھے ہیں یہود (اپنا دن) کل منا ئیں گے اور عیسا ئی پر سوں۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم آخر میں ہیں اور قیامت کے دن سب سے پہلے ہوں گے اس لیے کہ ان لوگوں کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں ان کے بعد دی گئی اور یہ ان کا وہی دن ہے جو ان پر فرض کیا گیا تھا اور انہوں نے اس بارے میں اختلاف کیا اور اللہ تعالیٰ نے ہماری اس بارے میں رہنمائی فرمائی اس لیے وہ لوگ ہمارے پیچھے ہیں یہود آئندہ کل ہے اور نصاریٰ کا پرسوں ہے۔