Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة
0
6. ما جاء في المسجد
مسجد کا بیان
حدیث نمبر: 175
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَائِشَةَ، وَابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ نُزِلَ بِهِ جَعَلَ يُلْقِي عَلَى وَجْهِهِ خَمِيصَةً فَإِذَا اغْتَمَّ كَشَفَهَا مِنْ وَجْهِهِ وَيَقُولُ: «لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ» ، تَقُولُ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: يُحَذِّرُ مِثْلَ الَّذِي فَعَلُوا
سیدنا عبد اللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مرض الوفات میں مبتلا ہوئے، تو اپنی چادر کو بار بار چہرے پر ڈالتے۔ کچھ افاقہ ہوتا، تو چہرے سے چادر ہٹا دیتے اور فرماتے: یہود و نصاری پر اللہ کی پھٹکار ہو کہ انہوں نے اپنے انبیا۶ کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کو ایسے کاموں سے ڈرا رہے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 435، صحيح مسلم: 531»