المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
31. باب التنزه في الأبدان والثياب عن النجاسات
جسم اور کپٹروں کو پلیدگی سے بچانا
حدیث نمبر: 139
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لِي لَمْ يَأْكُلْ الطَّعَامَ فَبَالَ عَلَيْهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّهُ وَقَالَ مَعْمَرٌ وَاللَّيْثُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا فَنَضَحَهُ.
سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا شیر خوردہ بچہ لے کر آئی، اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیشاب کر دیا، تو آپ نے پانی منگوا کر چھڑک دیا۔ معمر، لیث اور عمرو بن حارث نے بھی اسے زہری سے روایت کیا ہے اور «فنضحه» کا لفظ ذکر کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 223، صحيح مسلم: 287»