المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
29. باب الحيض
حیض کے مسائل
حدیث نمبر: 120
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ جَدَّتِهَا أَسْمَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الثَّوْبِ يُصِيبُهُ دَمُ الْحَيْضَةِ قَالَ: «حُتِّيهِ وَاقْرُصِيهِ وَرُشِّيهِ بِالْمَاءِ وَصَلِّي» .
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کپڑے سے متعلق پوچھا، جسے حیض کا خون لگا ہو، فرمایا: اسے کھرچ دے، پھر پانی ڈال کر مل دے اور پانی نچوڑ کر نماز پڑھ لے۔
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 307، صحيح مسلم: 291»