Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
29. باب الحيض
حیض کے مسائل
حدیث نمبر: 107
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَكِيمٍ الْأَثْرَمِ، عَنْ أَبِي تَمِيمَةَ الْهُجَيْمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَتَى كَاهِنًا فَصَدَّقَهُ بِمَا يَقُولُ أَوْ أَتَى امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا أَوْ أَتَى امْرَأَةً وَهِيَ حَائِضٌ فَقَدْ بَرِئَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کاہن (غیب دان) کے پاس جائے اور اس کی باتوں کی تصدیق کرے، یا بیوی سے دبر میں جماع کرے، یا بیوی سے ایام حیض میں جماع کرے، تو اس کا اس دین سے کوئی تعلق نہیں، جو محمد (کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل ہوا۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف: اس روايت كے بارے ميں امام بخاري هم الله فرماتے هيں: هَذَا حَدِيثُ لَّا يُتَابَعُ عَلَيْهِ وَلَا يُعْرَفُ لِأَبِي تَ مِيمَةَ سَمَاعٌ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْبِصْرِيِّينَ [التاريخ الكبير: 17,16/3] حافظ ابوبكر بزار رحمه الله نے اسے ”منكر“ كها هے. [تهذيب التهذيب لابن حجر: 452/2، التلخيص الحبير لابن حجر: 180/3] اس حديث كے شواهد بهي هيں.»