المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
29. باب الحيض
حیض کے مسائل
حدیث نمبر: 105
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ، قَالَ: ثَنَا بِهِ سُفْيَانُ، مَرَّةً أُخْرَى عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ: ذُكِرَ لَهَا فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ لِيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْتَجْتَنِبِ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ» .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جوان کنواری لڑکیوں اور پردہ نشین عورتوں کو بھی نکا لو، کہ وہ نمازِ عید اور مسلمانوں کی دعا میں شامل ہوں، تاہم حائضہ مسلمانوں کی عید گاہ سے دور رہیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 974، صحيح مسلم: 10/890»