Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
27. باب المسح على الخفين
موزوں پر مسح کرنا
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ، قَالَ: ثنا سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ جَرِيرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ مِنْ مِطْهَرَةٍ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، قَالُوا: أَتَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ، قَالَ: «إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ» قَالَ: فَكَانَ هَذَا الْحَدِيثُ يُعْجِبُ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ: إِنَّمَا كَانَ إِسْلَامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
ہمام بن حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے برتن سے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، تو لوگوں نے کہا: آپ موزوں پر مسح کر رہے ہیں؟ فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسح کرتے دیکھا ہے، راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو یہ حدیث اچھی لگتی تھی، وہ کہتے تھے: جریر رضی اللہ عنہ سورہ مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام لائے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 387، صحيح مسلم: 272»