المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
25. لا تقبل صلاة بغير طهور
وضو کے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 65
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: جَعَلَ النَّاسُ يُثْنُونَ عَلَى ابْنِ عَامِرٍ عِنْدَ مَوْتِهِ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَمَا إِنِّي لَسْتُ بِأَغَشِّهِمْ لَكَ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً بِغَيْرِ طَهُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ» .
مصعب بن سعد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن عامر (بصرہ کے گورنر) کی وفات کے وقت لوگ ان کی تعریف کرنے لگے، تو سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہنے لگے: میں ان کو آپ سے متنفر تو نہیں کرنا چاہتا، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: اللہ تعالیٰ بغیر وضو کے نماز قبول نہیں کرتا اور حرام مال سے صدقہ قبول نہیں کرتا۔
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم: 224»