المنتقى ابن الجارود
كتاب الطهارة
0
22. في طهارة الماء والقدر الذي ينجس ولا ينجس
پاک و ناپاک پانی کی مقدار
حدیث نمبر: 57
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ، وَمَحْمُودُ بْنُ آدَمَ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ بِالْقَدَحِ وَكُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَهُوَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ» زَادُ مَحْمُودٌ: وَهُوَ الْفَرَقُ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک پیالہ (پانی) سے غسل کر لیا کرتے تھے، نیز میں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ محمود کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ وہ پیالہ ایک فرق (تین صاع) کے برابر تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح البخاري: 250، صحيح مسلم: 319»