Note: Copy Text and to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة
مسجدوں اور نماز کی جگہ کے احکام
46. باب فَضْلِ صَلاَةِ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ فِي جَمَاعَةٍ:
باب: نماز عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1492
وحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ ، ح. وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ جَمِيعًا، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي سَهْلٍ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
سفیان نے ابو سہل عثمان بن حکیم سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کی۔
یہی روایت ابو سہل عثمان بن حکیم سے ایک دوسرا راوی بھی اسی طرح نقل کرتا ہے۔
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1492 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1492  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
عشاء اور صبح کی دونوں نمازوں کو جماعت سے ادا کرنا اس قدراجروثواب اور خیر و برکت کا باعث ہے کہ انسان اپنا اکثر حصہ آرام اور نیند میں گزارنے کے باوجود پوری رات کی عبادت کا یا ڈیڑھ رات کی عبادت کا ثواب پا لیتا ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1492