Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا
ایسے افعال کے ابواب کا مجموعہ کے محرم کے لئے ، جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے ¤ جبکہ سنّت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے جواز اور اباحت پر دلالت کرتی ہے
2027. ‏(‏286‏)‏ بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَقْدِيمِ الضُّعَفَاءِ مِنَ الرِّجَالِ وَالْوِلْدَانِ مِنْ جَمْعٍ إِلَى مِنًى بِاللَّيْلِ
کمزور افراد اور بچّوں کو مزدلفہ سے رات ہی کے وقت منیٰ بھیجنے کی رخصت ہے
حدیث نمبر: 2870
ثنا ثنا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ , وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ , قَالُوا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: " أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْمُزْدَلِفَةَ فِي ضَعَفَةِ أَهْلِهِ" ، وَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ , وَالْمَخْزُومِيُّ، وَعَلِيٌّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان کے اُن کمزور افراد کے ساتھ شامل تھا جنہیں آپ نے مزدلفہ سے رات ہی کے وقت منیٰ بھیج دیا تھا۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم