صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ
رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
1679. (124) بَابُ إِخْرَاجِ السُّلْتِ صَدَقَةَ الْفِطْرِ،
حجازی جَو صدقہ فطر میں دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2415
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُؤَدِّيَ زَكَاةَ رَمَضَانَ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْمَمْلُوكِ، مَنْ أَدَّى سُلْتًا قُبِلَ مِنْهُ، وَأَحْسِبُهُ قَالَ: وَمَنْ أَدَّى دَقِيقًا قُبِلَ مِنْهُ، وَمَنْ أَدَّى سَوِيقًا قُبِلَ مِنْهُ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا کہ ہم صدقہ رمضان میں ایک صاع کھانا دیں ہر چھوٹے اور بڑے شخص، آزاد اور غلام کی طرف سے بھی۔ جس شخص نے حجازی جَو ادا کیئے اس سے قبول کیئے جائیںگے اور میرا خیال ہے آپ نے یہ بھی فرمایا: ”جس نے آٹا ادا کیا تو اس سے قبول کرلیا جائیگا اور جس نے ستّوادا کیے تو وہ بھی قبول کیئے جائیںگے۔“
تخریج الحدیث: