صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْفِطْرِ فِي رَمَضَانَ
رمضان المبارک میں صدقہ فطرادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ
1671. (116) بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ فَرْضَ صَدَقَةِ الْفِطْرِ عَلَى مَنْ يَسْتَطِيعُ أَدَاءَهَا دُونَ مَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ صدقہ فطر اس آدمی پر فرض ہے جو اسے ادا کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔ جو ادائیگی کی طاقت نہ رکھتا ہو اس واجب نہیں
حدیث نمبر: 2402
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس مسئلے کی دلیل سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ روایت ہے کہ ”میں تمہیں جس چیز کا حُکم دوں تو تم حسب طاقت اللہ سے ڈرو (اور اس پر عمل کرو)۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري