صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ
اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ
1573. (18) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ اسْمَ الزَّكَاةِ أَيْضًا وَاقِعٌ عَلَى صَدَقَةِ الْمَوَاشِي، إِذِ الصَّدَقَةُ وَالزَّكَاةُ اسْمَانِ [231 – أ] لِلْوَاجِبِ فِي الْمَالِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ زکوٰۃ کا لفظ مویشیوں کے صدقہ پر بولا جاتا کیونکہ زکوٰۃ اور صدقہ مال میں واجب (اللہ تعالی کے حق کے) دو نام ہیں
حدیث نمبر: 2264
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوذررضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت میں ہے کہ ”جو بھی اونٹوں کا مالک، گائے اور بکریوں کا مالک زکوٰۃ ادا نہیں کرتا۔۔۔۔“ میں یہ حدیث اس سے پہلے مکمّل لکھوا چکا ہوں۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔