Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ
1528.
رمضان المبارک کی راتوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی تعداد رکعات کا بیان
حدیث نمبر: 2213
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي لَبِيدٍ ، سَمِعَ أَبَا سَلَمَةَ ، يَقُولُ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ، أَخْبِرِينِي عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ، فَقَالَتْ: " كَانَتْ صَلاتُهُ بِاللَّيْلِ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ وَفِيمَا سِوَى ذَلِكَ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً" . هَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ وَقَالَ أَبُو هَاشِمٍ: وَقَالَ أَبُو هَاشِمٍ: أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، فَقَالَتْ:" كَانَتْ صَلاتُهُ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، مِنْهَا رَكْعَتَا الْفَجْرِ"
حضرت ابوسلمہ رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، تو عرض کی کہ اماں جان، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں بتائیں تو انہوں نے فرمایا کہ آپ کی رات کی نماز رمضان المبارک اور دیگر مہینوں میں تیرہ رکعات ہی تھیں۔ یہ عبدالجبار کی روایت ہے۔ اور ابوہاشم کی روایت ہے کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا تو میں نے اُن سے رمضان المبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ آپ کی نماز تیرہ رکعت تھی۔ ان میں دو رکعات نماز فجر کی سنّتیں ہوتی تھیں۔

تخریج الحدیث: صحيح مسلم