Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
رمضان المبارک میں سفر کے دوران جن لوگوں کے لئے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے ان کے ابواب کا مجموعہ
1397.
رمضان المبارک میں ایک دن، رات کی مسافت سے کم مسافت پر روزہ نہ رکھنے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 2041
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، وَشُعَيْبٌ ، قَالا: أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ مَنْصُورٍ الْكَلْبِيِّ : أَنَّ دِحْيَةَ بْنَ خَلِيفَةَ خَرَجَ مِنْ قَرْيَتِهِ إِلَى قَرْيَةِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ مِنَ الْفُسْطَاطِ فِي رَمَضَانَ , فَأَفْطَرَ , وَأَفْطَرَ مَعَهُ النَّاسُ , وَكَرِهَ آخَرُونَ أَنْ يُفْطِرُوا , فَلَمَّا رَجَعَ إِلَى قَرْيَتِهِ، قَالَ: وَاللَّهِ , لَقَدْ رَأَيْتُ الْيَوْمَ أَمْرًا , مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَرَاهُ. إِنَّ قَوْمًا رَغِبُوا عَنْ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ , يَقُولُ فِي ذَلِكَ لِلَّذِينَ صَامُوا , قَالَ عِنْدَ ذَلِكَ:" اللَّهُمَّ اقْبِضْنِي إِلَيْكَ" . وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ: خَرَجَ مِنْ قَرْيَتِهِ بِدِمَشْقَ الْمِزَّةِ , إِلَى قَدْرِ قَرْيَةِ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ , ثُمَّ إِنَّهُ أَفْطَرَ. وَالْبَاقِي لَفْظًا وَاحِدًا. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى: ابْنُ لَهِيعَةَ يَقُولُ فِي هَذَا: مَنْصُورُ بْنُ زَيْدٍ الْكَلْبِيُّ
جناب منصور کلبی بیان کرتے ہیں کہ جناب وحیہ بن خلیفہ رمضان المبارک میں اپنی بستی فسطاط سے حضرت عقبہ بن عامر کی بستی کی طرف نکلے تو روزہ کھول دیا اور لوگوں نے بھی انکے ساتھ روزہ کھول دیا۔ جبکہ کچھ لوگوں نے روزہ کھولنا ناپسند کیا۔ پھرجب وہ اپنی بستی میں واپس آگئے تو فرمایا کہ اللہ کی قسم، آج میں نے ایک ایسا منظر دیکھا ہے جسے دیکھنے کی مجھے امید نہ تھی۔ کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی سیرت سے بے رغبتی کی ہے۔ یہ بات اُنہوں نے ان لوگوں کے بارے میں فرمائی جنہوں نے (دوران سفر) روزہ رکھا تھا۔ اس موقع پر اُنہوں نے دعا کی کہ اے اللہ، مجھے اپنے پاس بلا لو (مجھے فوت کرلو)۔ جناب ابن عبدالحکم بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنی دمشق کی بستی المزہ سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی بستی کی مقدار کے برابر مسافت کے لئے نکلے پھر ُانہوں نے روزہ کھول دیا۔ باقی روایت ایک جیسی ہے۔ جناب محمد بن یحییٰ کہتے ہیں کہ ابن لہیعہ اس راوی کے بارے میں کہتے تھے منصور بن زيد كلبی

تخریج الحدیث: صحيح لغيره