Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
1350.
جو شخص جان بوجھ کر قے کرے اس پر روزے کی قضا دینا واجب ہے
حدیث نمبر: 1961
حَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَ:" مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَاءٌ، وَمَنِ اسْتَقَاءَ فَلْيَقْضِ". حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا أَبُو سَعِيدٍ الْجُعْفِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
امام صاحب اپنے استاد علی بن حجر سعدی کی دوسری روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو قے خود بخود آجائے تو اس پر قضا دینا واجب نہیں ہے اور جو جان بوجھ کرقے کرے تو وہ اس کی قضا دے۔

تخریج الحدیث: اسناده صحيح