Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ
1342.
اس بات کی دلیل کا بیان کہ رمضان میں جماع کرنے والا شخص جب ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانے کی ملکیت رکھتا ہو لیکن اُس کے پاس اپنی اور اپنے گھر والوں کو خوراک میسر نہ ہو تو اُس پر کفّارہ واجب نہیں ہے
حدیث نمبر: 1948
امام بو بکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدہ عا ئشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں یہ الفا ظ آئے ہیں کہ بیشک ہم خود بھوکے ہیں، ہمارے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ یہ بات عمر بن حارث کی روایت میں ہے اور عبدالرحمٰن بن حارث کی روایت میں ہے۔ ہمارے پاس رات کا کھانا بھی نہیں ہے۔ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے۔ مدینہ منوّرہ کے دو پتھر یلے علاقوں کے درمیان ہم سے زیادہ محتاج اور تنگ دست کوئی نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: