Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ
1314.
مجمل غیر مفسر لفظ کے ساتھ اس دن کے روزے کی ممانعت کا بیان جس کے بارے میں شک ہو کہ یہ رمضان کا ہے یا شعبان کا
حدیث نمبر: 1914
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ مَا لا أُحْصِي غَيْرَ مَرَّةٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَمَّارٍ، فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ، فَقَالَ: كُلُوا، فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ عَمَّارٌ : " مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
جناب صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو اُن کے پاس ایک بُھنی ہوئی بکری لائی گئی۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ کھاؤ۔ تو کچھ لوگ پیچھے ہٹ گئے۔ اُس نے کہا کہ میں روزے سے ہوں ـ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس شخص نے شک والے دن کا روزہ رکھا تو اُس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ـ

تخریج الحدیث: صحيح لغيره