Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1249.
امام کا خطبے کے دوران میں دو رکعت ادا کیے بغیر بیٹھنے والے کو حُکم دینا کہ وہ اُٹھ کر دو رکعت کرے
حدیث نمبر: 1835
نا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَجَلَسَ , فَقَالَ لَهُ:" يَا سُلَيْكُ , قُمْ فَارْكَعْ رَكْعَتَيْنِ، وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا". ثُمَّ قَالَ: " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ , وَلْيَتَجَوَّزْ فِيهِمَا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ بَعْدَ فَرَاغِ سُلَيْكٍ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ مَنْ جَاءَ إِلَى الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ بِهَذَا الأَمْرِ كُلَّ مُسْلِمٍ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ. وَكَيْفَ يَجُوزُ أَنْ يَتَأَوَّلَ عَالِمٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا خَصَّ بِهَذَا الأَمْرِ سُلَيْكًا الْغَطَفَانِيَّ إِذْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ رَثَّ الْهَيْئَةِ وَقْتَ خُطْبَتِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِلَفْظٍ عَامٍّ مَنْ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ، بَعْدَ فَرَاغِ سُلَيْكٍ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ. وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ رَاوِي الْخَبَرِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ أَنْ لا يَتْرُكَهُمَا بَعْدَ أَمْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِمَا , فَمَنِ ادَّعَى أَنَّ هَذَا كَانَ خَاصًّا لِسُلَيْكٍ، أَوْ لِلدَّاخِلِ وَهُوَ رَثُّ الْهَيْئَةِ وَقْتَ خُطْبَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَدْ خَالَفَ أَخْبَارَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَنْصُوصَةَ ؛ لأَنَّ قَوْلَهُ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالإِمَامُ يَخْطُبُ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" مُحَالٌ أَنْ يُرِيدَ بِهِ دَاخِلا وَاحِدًا دُونَ غَيْرِهِ ؛ لأَنَّ هَذِهِ اللَّفْظَةَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ" عِنْدَ الْعَرَبِ يَسْتَحِيلُ أَنْ تَقَعَ عَلَى وَاحِدٍ دُونَ الْجَمْعِ. وَقَدْ خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذِهِ الأَخْبَارِ فِي كِتَابِ الْجُمُعَةِ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن آئے۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فر ما رہے تھے تو وہ بیٹھ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے سلیک کھٹرے ہوکر دو رکعات پڑھو اور ان کو مختصر اور ہلکی پڑھنا - پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اس حال میں مسجد میں جمعہ کے دن آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو اُسے دو رکعات پڑھ لے اور انہیں مختصر اور ہلکی ادا کرے ـ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلیک رضی اللہ عنہ کے دو رکعتوں سے فارغ ہونے کے بعد حُکم دیا ہے کہ جو شخص جمعہ کے لئے آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اُسے دو رکعا ت پڑھنی چاہئیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حُکم قیامت تک کے لئے ہر مسلمان شخص کو دیا ہے جو اس حال میں مسجد میں داخل ہوتا ہے کہ امام خطب دے رہا ہو۔ لہٰذا یہ کیسے درست ہو سکتا ہے کہ کوئی عالم دین اس حدیث کی یہ تاویل کرے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حُکم خصوصاً سیدنا سلیک رضی اللہ عنہ کو دیا تھا جبکہ وہ پھٹے پرانے کپڑوں میں مسجد میں داخل ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ـ حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حُکم عام الفاظ کے ساتھ دیا ہے۔ جو شخص بھی مسجد میں داخل ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو اُسے دو رکعات ادا کرنی چاہئیں ـ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حُکم سیدنا سلیک رضی اللہ عنہ کے دو رکعات سے فارغ ہونے پر دیا تھا ـ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اس حدیث کے راوی قسم اُٹھاتے تھے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کے بعد یہ دو رکعات کبھی ترک نہیں کریںگے۔ لہٰذا جو شخص یہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ حُکم سیدنا سلیک رضی اللہ عنہ کے ساتھ خاص تھا یا اُس شخص کے لئے تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبے کے دوران شکستہ حالت میں مسجد میں داخل ہوا تھا تو اس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخصوص فرامین کی خلاف ورزی کی ہے۔ کیونکہ آپ کے فرمان جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن اس وقت آئے جب امام خطبہ دے رہا ہو تو اُسے دو رکعت نماز پڑھنی چاہیے سے صرف ایک مخصوص شخص مسجد میں داخل ہونے ولا مراد لینا محال و ناممکن ہے کیونکہ یہ الفاظ جب تم میں سے کوئی شخص آئے عرب لوگوں کے ہاں صرف ایک شخص کے لئے استعمال ہونا مستحیل و ناممکن ہے بلکہ یہ جمع کے لئے آتا ہے۔ میں نے اس حدیث کے طرق کتاب الجمعہ میں بیان کردئیے ہیں۔

تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔