Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1247.
امام کا خطبے کے دوران مسجد میں داخل ہونے والے سے پوچھنا کہ کیا اس نے دو رکعات ادا کرلی ہیں یا نہیں؟ اور امام کا اسے دو رکعات پڑھنے کا حُکم دینا اگر اُس نے امام کے سوال کرنے سے پہلے یہ دو رکعات نہ پڑھی ہوں۔ اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ خطبہ نماز نہیں ہے
حدیث نمبر: 1833
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ , قَالَ بِشْرٌ: قَالَ: ثنا عَمْرٌو، وَقَالَ الآخَرَانِ: عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ، وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، كُلُّهُمْ , عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلَ رَجُلٌ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ , فَقَالَ:" أَصَلَّيْتَ؟" قَالَ: لا , قَالَ:" فَقُمْ فَارْكَعْ" . وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ:" أَصَلَّيْتَ يَا فُلانُ؟". وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَاصِمٍ: فَقَالَ:" أَرَكَعْتَ؟" قَالَ: لا. قَالَ:" فَارْكَعْهُمَا"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے پوچھا: کیا تم نے نماز پڑھی ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھڑے ہو جاؤاور نماز پڑھو۔ اور جناب احمد بن عبدہ اور احمد بن مقدام کی روایت میں ہے کہ اے فلاں تم نے نماز پڑھی ہے اور جناب اَبی عاصم کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم نے نماز ادا کرلی ہے؟ اُس نے کہا کہ نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: دو رکعات ادا کر لو ـ

تخریج الحدیث: صحيح بخاري