صحيح ابن خزيمه
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب ( کا مجموعہ )
1240.
مساجد میں داخل ہوتے وقت نماز میں سے مساجد کا حق ادا کرنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1824
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا أَبُو خَالِدٍ , قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ : أُخْبِرْنَا عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْطُوا الْمَسَاجِدَ حَقَّهَا" , قِيلَ: وَمَا حَقُّهَا؟ قَالَ:" رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجْلِسَ"
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مساجد کو اُن کا حق ادا کرو۔“ آپ سے عرض کی گئی کہ ان کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بیٹھنے سے پہلے دو رکعات ادا کرو (تو یہ ان کا حق ہے)۔“
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف