Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح ابن خزيمه
جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ
1188.
جمعہ کے دن غسل کر کے صبح سویرے مسجد جانے اور امام کے قریب بیٹھنے، غور سے خطبہ سُننے اور خاموش رہنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1767
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نا أَبُو أَحْمَدَ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ , ثُمَّ غَدَا وَابْتَكَرَ , وَجَلَسَ مِنَ الإِمَامِ قَرِيبًا , فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ، كَانَ لَهُ مِنَ الأَجْرِ أَجْرُ سَنَةٍ , صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا" . هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى. وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ:" كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ أَجْرُ سَنَةٍ صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا"
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے غسل کرایا اور خود غسل کیا پھر صبح سویرے چل کر (مسجد) گیا اور امام کے قریب بیٹھ کر خاموشی اور غور کے ساتھ خطبہ سُنا، تو اُسے ایک سال کے روزوں اور تہجّد کا اجر و ثواب ملے گا ـ یہ جناب ابوموسیٰ کی روایت ہے اور محمد بن یوسف کی روایت میں ہے کہ اُسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور تہجّد کا اجر ملے گا -

تخریج الحدیث: صحيح